ناسا کی منفرد مقام سے چاند طلوع ہونے کی تصویر، نیچے زمین ہے یا سمندر؟

ہفتہ 13 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) باقاعدگی سے کائنات کے مختلف مقامات کی تصاویر وقتاً فوقتاً شیئر کرتا رہتا ہے، جس سے خلا سے محبت رکھنے والے مسحور ہوجاتے ہیں۔ امریکی خلائی ایجنسی کا سوشل میڈیا ان لوگوں کے لیے ایک خزانہ تصور کیا جاتا ہے جو زمین اور خلا کی نمائش کرنے والی تعلیمی ویڈیوز اور دلکش تصاویر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NASA Artemis (@nasaartemis)

ناسا کی حالیہ پوسٹ ہی دیکھ لیں جس میں ایجنسی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے اندر ایک منفرد مقام سے چاند طلوع ہونے کی تصویر شیئر کی ہے۔ یہ تصویر ناسا کے خلاباز میتھیو ڈومینک نے کلک کی تھی، جو تقریباً چار ماہ سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر رہ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ناسا کا خلا میں سورج سے کئی گنا زیادہ توانائی پیدا کرنے والی ریڈیائی لہروں کو دریافت کرنے کا دعویٰ

ناسا کے مطابق اس منظر کو بیان کرتے ہوئے خلاباز نے کہا کہ چاند اندھیری رات کے بادلوں سے نکلتا ہے اور سورج کے طلوع ہونے کا منتظر رہتا ہے۔ تصویر میں باریک سلور روشنی والا چاند زمین کے ماحول کے اوپر نظر آ رہا ہے، اور اس کے نیچے زمین کا رنگ سمندر کے نیلے پانی سے مشابہت رکھتا ہے۔

ناسا نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ تصویر میں نیلا اور سیاہ رنگ تصویر کے مرکز میں پھیلی ہوا ہے جبکہ چاند سفید ہے اور خلا کی سیاہی پر نمودار ہے۔

واضح رہے اس سے قبل فروری میں بھی ناسا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے ایک ہی فریم میں چاند اور زمین کی تصویر شیئر کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp