ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کا ٹائٹل بھارت نے پاکستان کو ہرا کر اپنے نام کرلیا

ہفتہ 13 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ چیمپیئن آف لیجنڈز کا فائنل مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں ہوا، جہاں پاکستان چیمپئین نے بھارت کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دیا، جو بھارت نے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

کپتان یونس خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان نے 20 اوورز میں 6کھلاڑی آؤٹ پر 156 رنز بنائے، سب سے زیادہ شعیب ملک نے 41 رنز کی اننگ کھیلی۔

کامران اکمل 24، شرجیل خان 12، صہیب مقصود 21، عامر یمین 7  اور یونس خان بھی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مصباح الحق نے 18رنز بنائے اور ریٹائرڈ ہوئے۔ شاہد آفریدی 4 اور سہیل تنویر 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے انوریت سنگھ نے 3، ونے کمار، پون نیگی اور عرفان پٹھان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلا سیمی فائنل پاکستان اور ویسٹ انڈیز جبکہ دوسرا سیمی فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا، دونوں ٹیموں نے گروپ راؤنڈ میں بھی غیر معمولی فارمنس کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان نے 5 میں 4 میچز میں کامیابی سمیٹی اور روایتی حریف بھارت کو بھی شکست سے دوچار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان چیمپئنز ویسٹ انڈیز چیمئنز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان یونس خان، کامران اکمل، شرجیل خان، صہیب مقصود، شعیب ملک، شاہد آفریدی، عامر یامین، مصباح الحق، وہاب ریاض، سہیل تنویر، سہیل خان، سعید اجمل، عمر اکمل، تنویر احمد، یاسر عرفات، محمد حفیظ، توفیق عمر اورعبدالرزاق شامل ہیں۔

بھارتی ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان یوراج سنگھ، رابن اتھاپا، امباتی رائیڈو، سریش رائنا، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان، گورکیرت سنگھ، پون نیگی، ونے کمار، ہربھجن سنگھ، دھول کلکرنی، راہول شکلا، آر پی سنگھ، نمن اوجھا، سوربھ تیواری، انوریت سنگھ اور راہول شرما شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل