جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا آئین کی بالادستی کے لیے کردار ادا کرنے پر اتفاق

ہفتہ 13 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جماعت اسلامی نے آئین کی بالادستی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر اور جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی ملک گیر احتجاج کی حکمت عملی طے، جلسے کرنے کا فیصلہ

دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفونک گفتگو میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، آئین و قانون کی بحالی کی تحریک پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق جو فیصلہ دیا ہے اس کا خیرمقدم کرتے ہیں، اب الیکشن کمیشن کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں فارم 45 کی بنیاد پر حقداروں کو حق واپس کرنا چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے جو تاریخی فیصلہ دیا ہے اس سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp