بابر کیخلاف کون سازش کر رہا ہے ؟ مصباالحق نے بتا دیا

بدھ 11 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان قومی ٹیم کے کپتان مصباالحق نے کہا ہے کہ کپتان بابر اعظم کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جو نہیں ہو نا چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مصباح نے کہا کہ پریس کانفرنسز میں جو سوالات ہو رہے ہیں وہ سب دیکھ رہے ہیں، اگر کوئی فیصلہ کرنا ہے تو کھلاڑی ، سلیکشن کمیٹی اور بورڈ مل بیٹھ کر آرام سے فیصلہ کر لیں۔

انہوں نے تینوں فارمیٹ میں الگ الگ کپتانوں کی تجویز کی بھی مخالفت کی اور کہا کہ الگ الگ کپتان بنانے سے آپ بہت زیادہ چیزوں کو ہلا جلا دیں گے، ہمارے ہاں الگ الگ کپتان کرنے سے مقابلے بازی شروع ہو جاتی ہے، سیاسی ماحول بن جاتا ہے اور چیزیں آسان نہیں رہتی ہیں صورتحال کا جائزہ لیں، اگر آپ کو لگتا ہے کہ تبدیلیاں ہونی ہیں تو کر لیں، پوری ٹیم ڈسٹرب ہو یہ نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے مل کر فیصلے کریں۔

سابق کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ کی ٹیم بہت مشکل سے بنتی ہے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں جو پرفارمنس رہی ہے وہ سب کے سامنے ہے، آپ نے اس میں تبدیلیاں کر دیں، پاکستان کو تو ٹیسٹ میچز بھی کم ملتے ہیں۔ چار چار تبدیلیاں کریں کے تو اس سے بیٹنگ اور بولنگ یکسر تبدیل ہو جائے گی۔

تبدیلیوں سے نتائج حاصل نہیں ہو سکتے، وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان ٹیم بلاشبہ ایک طاقت ور نام ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟