ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ آور نوجوان کی حقیقت سامنے آگئی

اتوار 14 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ کرنے والے نوجوان کی حقیقت سامنے آگئی۔

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ کرنے والے نوجوان کو شناخت کرلیا گیا ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق سابق امریکی صدر پر قاتلانہ حملہ کرنے والا 20 سالہ مقامی نوجوان تھا، جس کی شناخت تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ، جوبائیڈن کیا کہتے ہیں؟

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت کے باوجود ابھی تک حملہ کرنے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے، کہ وہ کیا مقاصد تھے جس کے لیے یہ انتہائی قدم اٹھایا گیا۔

ایف بی آئی کا حملہ آور سے متعلق کیا کہنا ہے؟

حملہ آور کی باقاعدہ شناخت سے قبل ایف بی آئی حکام نے پنسلوینیا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والا حملہ، قاتلانہ قرار دیا تھا۔

واقعے کے حوالے سے ایف بی آئی حکام کا کہنا تھا کہ ہوئے کہا ہے کہ اس واقع میں ایک حملہ آور اور 2 شخص ہلاک ہوئے ہیں۔ حملہ آور کی عمر 20 سال تھی۔مشتبہ شخص کا ڈی این اے کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی، حملہ آور ہلاک، عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

ایف بی آئی حکام کا کہنا تھا کہ اس حملے میں کسی پولیس والے پر فائرنگ نہیں کی گئی، ہماری تمام ایجنسی سیکریٹ سروس کے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں، ہم سیکریٹ سروس کو معاونت فراہم کرتے ہیں۔

ایف بی آئی کے مطابق سابق صدر پر حملے کے حوالے سے فوٹوز اور ویڈیوز انتہائی معاون ہوں گی، جب حملہ آور کی شناخت ہوجائے گی تو جس کے بھی پاس اس شوٹر کے حوالے سے معلومات ہوں گی وہ ہمارے لیے اس حملےکا مقصد کا پتا لگانے کے لیے کار آمد ہوں گی۔

ایف بی آئی حکم نے حملے کے حوالے سے کہا تھا کہ اس امکان کو رد نہیں کر رہے ہیں کہ یہ کسی ایک شخص کا کام تھا۔ لہٰذا ہم کسی بھی اضافی انفارمیشن کو دیکھیں گے جو ہمیں اس حملے میں ملوث کسی اور فرد کی طرف لے جاسکتی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں،جبکہ ٹرمپ پر گولی چلانے والے حملہ آور کو ہلا ک کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کے بعد ان کے بڑے بیٹے نے کیا دعویٰ کیا؟

ٹرمپ اسٹیج پر موجود تھے جب فائرنگ ہوئی تو وہ نیچے جھک گئے اور ریلی میں بھگدڑ مچ گئی۔ تاہم چند ہی لمحے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کھڑے ہوئے، اپنا مکا ہوا میں لہرایا، اس دوران ان کے کان پر خون کے نشانات نظر آرہے تھے، پھر سیکریٹ سروس کے اہلکار ٹرمپ کو اپنے حصار میں لے کر موقع سے روانہ ہوگئے اور ریلی ختم کردی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریلی میں موجود ایک اور شخص بھی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ ٹھیک ہیں اور ان کا مقامی طبی مرکز میں چیک اپ کرلیا گیا ہے۔

ٹرمپ جونیئر اور سوشل میڈیا

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد ان کے بڑے بیٹے ٹرمپ جونیئر نے زخمی والد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ تصویر شیئر کیے جانے کے 4 گھنٹے میں ہی ساڑھے 8 لاکھ بار دیکھی جا چکی ہے جبکہ انسٹاگرام صارفین سابق صدر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp