عمر ایوب کا وزیراعظم پر ایم این ایز اغوا کروانے کا الزام، اراکین کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت

اتوار 14 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سنی اتحاد کونسل کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا ہے کہ شہباز شریف پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو اغوا کرنے کے لیے آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کا استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مخصوص نشستیں : دباؤ یا انصاف، کیا اسٹیبلشمنٹ نے ہار مان لی؟

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک ٹوئٹ میں اپوزیشن لیڈر نے الزام لگایا ہے کہ صاحبزادہ امیر سلطان ایم این اے کو آج صبح 4 بجے پنجاب پولیس اور انٹیلی جنس اہلکاروں نے لاہور میں ان کے گھر سے اغوا کیا تھا۔ انہوں نے اغوا کے دوران اس کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

https://x.com/omarayubkhan/status/1812378579969450137?s=48

عمر ایوب کی ٹوئٹ کے مطابق  میاں فیاض ایم این اے کے چھوٹے بھائی انجینئر امتیاز کو گزشتہ روز پنجاب پولیس اور انٹیلی جنس والوں نے اغوا کر لیا تھا۔

سنی اتحاد کونسل کے رہنما عمر ایوب کے مطابق میں نے 2 دن پہلے ہی ٹویٹ کیا تھا کہ شہباز شریف پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو اغوا کرنے کے لیے آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کا استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وارنٹ گرفتاری جاری، ایجنسیاں مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہیں، عمر ایوب

بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا حساب لیا جائے گا

عمر ایوب کی ٹوئٹ کے مطابق آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے ڈی جیز کو چاہیے کہ وہ سیاسی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں اور پاکستان کے اندر بڑھتی ہوئی بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی پر توجہ دیں۔ آپ سے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا حساب لیا جائے گا کیونکہ آپ سیاسی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں اور اپنی بنیادی ذمہ داریوں سے غفلت برت رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اجازت کے بعد این او سی منسوخ: تحریک انصاف جلسہ ضرور کرے گی، عمر ایوب

پی ٹی آئی ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنی حفاظت یقینی بنائیں

اپوزیشن لیڈر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ایم این ایز اور ایم پی اے اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اور ان کے اہل خانہ ہدایت کے مطابق محفوظ مقامات پر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟