اب پرویز الہی یا ووٹ لیں یا گھر جائیں، عطا تارڑ

بدھ 11 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی ذرائع ابلاغ میں رپورٹ خبر کے مطابق لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ای سی ایل میں پرویز الٰہی کا نام ڈالنے کی تجویز زیر غور ہے۔

لیگی رہنما عطا تارڑ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کی اتھارٹی ہے کہ وزیراعلی کو اعتماد کے ووٹ کا کہے، گورنر نے کہہ دیا ہے کہ اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، ایوان میں انہیں 186 ممبران کی حمایت لے کر گورنر کو غلط ثابت کریں۔ ووٹ لازمی لینے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مزید نہیں بھاگ سکتے، اربوں روپے کی کرپشن پرویز الٰہی اور مونس الہی نے کی ہے، کسی کو مہنگائی کی کوئی فکر نہیں، بیرسٹر علی ظفر نے عدالت میں تاریخ لینے کی کوشش کی مگر استدعا منظور نہیں ہوئی، اب پرویز الہی یا ووٹ لیں یا گھر جائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ای سی ایل میں پرویز الٰہی کا نام ڈالنے کی تجویز زیر غور ہے، ووٹ نہ لینے پر قانون اور آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے، اسوقت پنجاب کا کوئی سی ایم نہیں ہے، اگر انکے پاس ووٹ ہوتے تو وہ لے لیتے، انکو بھی پتہ ہے کہ ووٹ نہیں ہے۔

17 دن میں لوٹ مار کا بازار گرم کیا گیا،پنجاب کی عوام بھوک سے بلک رہی ہے، مونس الہی باہر پیسہ جمع کروانے گیا ہے، انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ فیصلہ آج کے دن ہی ہو، عدالتی وزیر اعلی آج نہیں رہے گا، ری الیکشن ہوگا اور پنجاب میں سی ایم ن لیگ کا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟