پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں ملنے کے تحریک انصاف ایوان کی سب سے بڑی جماعت بن جائے گی، حکومت بنانے کا فیصلہ بعد دیکھیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کے خلاف نئے مقدمات قائم کرنا بدنیتی پر مبنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کی جناح ہاؤس حملہ سمیت لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے 25 ارکان اسمبلی نے حلف نامے جمع کرا دیے ہیں، جبکہ مزید 7 ارکان کی جانب سے آج رات تک حلف نامے جمع کرائے جائیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہمارے ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ امیر سلطان کو اٹھایا گیا، جبکہ دفتر میں کام کرنے والے کئی ساتھی بھی لاپتا ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہاکہ 3 جنوری کو سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ وزیراعظم حلف نامہ جمع کرائیں کہ آئندہ کسی کو گھر سے نہیں اٹھایا جائے گا، عدالت عظمیٰ اس پر عملدرآمد کرائے۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان پاکستان کی خاطر آگے بڑھنے، سب کو معاف کرنے کے لیے تیار ہیں، بیرسٹر گوہر
اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہاکہ ہم سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔