آئین و قانون کے مطابق عمران خان جہاں ہیں وہیں رکھا جانا مناسب ہے، رانا ثنااللہ

اتوار 14 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آئین و قانون کے مطابق عمران خان جہاں ہیں وہیں رکھا جانا مناسب ہے کیونکہ ان کی سیاست میں فتنہ فساد کے علاوہ کچھ اور شامل ہی نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ عمران خان کے ہر عمل سے انتشار اور افراتفری کی سیاست ثابت ہے، جس طرح عمران خان کو کیس لڑنے کا حق ہے اسی طرح پراسیکیوشن کو بھی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان پر آرٹیکل 6 سمیت جو لگ سکا لگائیں گے، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آج جناح ہاؤس حملہ سمیت لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی ہے۔

گزشتہ روز جب عدت میں نکاح کے کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری کیا گیا تو پی ٹی آئی کو امید پیدا ہوئی تھی کہ اب بانی پی ٹی آئی اہلیہ سمیت رہا ہو جائیں گے مگر اس سے قبل نیب نے توشہ خان کے نئے کیس میں دونوں کو گرفتار کرلیا۔

رانا ثنااللہ نے گزشتہ روز بھی اپنی گفتگو میں کہا تھا کہ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے سمیت جو ہوسکا کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ماہرنگ بلوچ کس طرح دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں؟

صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ماہرنگ بلوچ: بلوچ لبریشن آرمی کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کے نام پر سرگرمیاں

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی