کوئٹہ کا قدیم ثقافتی کھیل ’سنگ گیرگ‘ جو بوڑھوں کو جوان کردے

پیر 15 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قدرت کا قانون ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہر انسان کی عمر بھی ڈھلنے لگتی ہے اور کوئی بھی شخص واپس جوان نہیں ہوسکتا۔ یہاں تک تو بات درست ہے کہ جوانی تو واپس نہیں آسکتی لیکن کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے لوگ جلد بوڑھے نہیں ہوتے اور چست و توانا رہتے ہیں، بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہزارہ اقوام کے بزرگ بھی اپنے صدیوں پرانے کھیل ’سنگ گیرگ‘ کو کھیل پر جہاں اپنی جوانی کے دنوں کو یاد کررہے ہیں وہیں یہ ایک صحت مندانہ سرگرمی بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں قدیم روایتی کھیل گتکا عدم توجہی کے باوجود آج بھی مقبول

گرمیوں کی سرمئی شاموں میں کوہ مہردار کے دامن تلے اکثر ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے بزرگ حضرات ایک گول تراشے ہوئے پتھر کو ایک نشانے پر مارتے دکھائی دیتے ہیں اور اپنی جوانی کے دنوں کو یاد کرتے ہیں۔

اٹھارہویں صدی میں افغانستان سے ہجرت کرکے پاکستان کے شہر کوئٹہ آنے والے ہزارہ قبیلے کے لوگ مخصوص ثقافت اور روایات کے ساتھ ساتھ اس کھیل کو بھی اپنے ساتھ لے کر آئے۔ جو آج بھی قبیلے کے افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔

اس کھیل میں 5،5 یا 6،6 کھلاڑیوں پر مشتمل 2 ٹیمیں مد مقابل ہوتی ہیں۔ نشانہ بازی کے لیے مٹی کے ڈھیر پر لکڑی کے 6 انچ ٹکڑے کو نصب کیا جاتا ہے جسے کھلاڑی مخصوص فاصلے سے تراشے ہوئے پتھر کے ذریعے نشانہ بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں گلگت بلتستان کے مختلف روایتی کھیلوں میں پولو سرفہرست

ٹھیک ہدف پر پتھر لگنے پر 2 پوائنٹس اور ہدف کے قریب نشانہ لگانے پر ایک پوائنٹ ملتا ہے۔ 10 پوائنٹس پہلے مکمل کرنے والی ٹیم ایک سیٹ جیت جاتی ہے۔ جبکہ 11 سیٹ پر مشتمل میچ میں 6 سیٹ جیتنے والی ٹیم فاتح قرار پاتی ہے۔ جبکہ ٹیم کے علاوہ یہ کھیل انفرادی طور پر بھی کھیلا جاسکتا ہے۔

مزید جانتے ہیں اس ڈیجیٹیل رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp