ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ: اختلافات بیلٹ باکس کے ذریعے حل کرتے ہیں گولی سے نہیں، صدر بائیڈن

پیر 15 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ سیاسی بیان بازی کافی حد تک بڑھ گئی ہے، سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی ضرورت ہے۔ شکر ہے ٹرمپ شدید زخمی نہیں ہوئے۔ سیاست میں کسی کی جان کو خطرہ نہیں ہونا چاہیے، اختلاف کا مطلب دشمنی نہیں ہونا چاہیے۔ اختلافات بیلٹ باکس کے ذریعے حل کرتے ہیں، گولی سے نہیں۔

مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ، صدر اور وزیراعظم سمیت عالمی رہنماؤں کی مذمت

اوول آفس سے خطاب میں جو بائیڈن نے کہا کہ معلوم نہیں کہ حملہ آور کا کیا مقصد تھا؟ اسے مدد حاصل تھی یا نہیں؟ امریکا میں اس قسم کے تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔ صدارتی انتخاب میں خطرات بہت زیادہ ہیں۔ جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا۔

گزشتہ روز دیے گئے بیان میں جو بائیڈن نے کہا تھا کہ ٹرمپ پر حملے کی مکمل اور واضح تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ نتائج سب کو بتائےجائیں گے ری پبلکن کنونشن کے سیکیورٹی اقدامات کے لیے سیکریٹ سروس کو ہدایات دے دی ہیں۔

مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ آور نوجوان کی حقیقت سامنے آگئی

یاد رہے کہ ہفتے کو امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی جس سے وہ زخمی ہوئے، گولی ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔ فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص بھی ہلاک ہوا جبکہ حملہ آور کو بھی فوراً ہی مار دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل