بلوچستان میں ایک گھنٹے میں 2 مرتبہ زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس

پیر 15 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں مسلسل 2 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر اسلام آباد کے مطابق پیر کی صبح پہلا زلزلہ ریکٹر اسکیل پر 5 کی شدت سے ریکارڈ کیا گیا اور اس کا مرکز زمین سے 35 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے 106 کلومیٹر جنوب میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کیا بلوچستان میں بڑا زلزلہ آنے والا ہے اور اس کے لیے حکومت کتنی تیار ہے؟

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ضلع کوہلو سے 61 کلومیٹر شمال میں صرف 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

اس کے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ریکٹر اسکیل پر 3.9 شدت کا دوسرا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کا مرکز ژوب سے 79 کلومیٹر جنوب میں 151 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

مزید پڑھیں: چین میں 6.2 شدت کا زلزلہ، 112 افراد ہلاک، 250 سے زائد زخمی

زلزلے کے جھٹکوں نے مقامی آبادی میں تشویش پیدا کر دی ہے تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ حکام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور رہائشیوں کو کسی بھی آفٹر شاکس کے لئے چوکس رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp