بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام، کلیئرنس آپریشن جاری

پیر 15 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسر نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

پیر کی صبح پونے 5 بجے دہشتگردوں نے بنوں کینٹ کی باہر والی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان روڈ پر بارودی مواد سے بھری گاڑی میں دھماکا کر کے کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی، جسے سیکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: تربت ایئرپورٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، سیکیورٹی فورسز نے چاروں دہشتگرد مار ڈالے

سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشتگرد کینٹ کی ایک جانب سے محصور ہو گئے، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنوں کینٹ کوہاٹی گیٹ پر دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑا دی، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بعض چھتیں بھی گرگئیں۔

مزید پڑھیں: مچھ اور کولپور میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا، 9 امن دشمن ہلاک

دھماکے کے بعد شر پسندوں نے شدید فائرنگ شروع کی، فائرنگ کی زد میں آکر اور مکانات کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹنے سے 8 افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp