لاہور ہائیکورٹ: یاسمین راشد، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت منظور

پیر 15 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے اور گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا، ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ اور ماڈل ٹاؤن تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں گرفتار پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم

عدالت نے دیگر مقدمات میں ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو عمران خان کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک گیر احتجاج کیا تھا اور اس دوران عسکری تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا تھا جس کی پاداش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گرفتاریاں عمل میں لائی تھیں۔

پی ٹی آئی کے کچھ رہنما ایسے بھی ہیں جو ایک سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود رہا نہیں ہوسکے، جبکہ کچھ نے پریس کانفرنس کرکے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرکے رہائی پالی تھی۔

یہ بھی پڑھیں 9 مئی مقدمات : اسپیشل پراسیکیوٹر نے عمران خان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا

جو رہنما ایک سال سے قید ہیں ان میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری، صنم جاوید سرفہرست ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟