9 مئی مقدمات : اسپیشل پراسیکیوٹر نے عمران خان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا

جمعہ 1 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیشل پراسیکیوٹرز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 9 مئی کے  مقدمات میں مرکزی ملزم قرار دے دیا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی کے مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی، دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی کے مقدمات کا مرکزی ملزم قرار دیا ہے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں بانی پی ٹی آئی مرکزی ملزم ہے، گواہوں کے بیانات موجود ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی تمام رہنماؤں کو فوجی تنصیبات جلانے کا کہا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے استفسار کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی نے عوام کو اداروں کے خلاف حملہ کرنے کا کوئی ٹویٹ کیا؟ جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ جی ہاں! ٹویٹس اور انسٹاگرام پر بہت سے پیغامات ہیں، بانی پی ٹی آئی نے عوام کو سڑکوں پر نکلنے کا کہا۔

اسپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے مختلف گواہوں کے بیانات عدالت کو پڑھ کر بھی سنائے، اسپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے پرائم منسٹر ہاؤس جلانے کے کیس میں دلائل مکمل کر لیے ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں جیل سے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری لگوانے کی ہدایت کررکھی ہے ، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء سے دلائل بھی طلب کررکھے ہیں۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی عمران خان کے خلاف جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت 9 مئی کے واقعات کے 7 مقدمات درج ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس اور اسپین میں خوفناک جنگلاتی آگ، ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور

چین کا فلپائن سے متنازع سمندری علاقے میں اشتعال انگیزی فوری بند کرنے کا مطالبہ

چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں