دنیا کی امیر ترین کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی شاندار تقریبات بالآخر اپنے اختتام کو پہنچ گئیں سوشل میڈیا پر شادی کی تقریبات اور اس میں شامل دنیا بھر کی معروف شخصیات خبروں میں رہیں۔
شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے تمام مشہور شخصیات پرجوش تھیں اور انہوں نے خصوصی تقریبات میں پاکستان کے مشہور ڈیزائنر اقبال حسین، فراز منان اور محسن نوید رانجھا کے تیار کردہ ملبوسات کا انتخاب کیا۔
پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات پہننے والی سلیبریٹیز میں بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ، سارہ علی خان، کینیڈین گلوکار اے پی ڈھلن اور بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا شامل ہیں۔
اننت اور رادھیکا کے سنگیت کی تقریب میں عالیہ بھٹ نے پاکستان کے معروف ڈیزائنر فراز منان کا تیار کردہ سیاہ رنگ کا لہنگا زیب تن کیا، جس کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔
View this post on Instagram
اداکارہ سارہ علی خان نے اننت امبانی کی شادی کے پہلے روز پاکستانی ڈیزائنر اقبال حسین کا تیار کردہ انارکلی لباس زیب تن کیا جبکہ دوسرے روز لانگ فراک اور گولڈن لہنگا پہنا، بالی ووڈ اداکارہ سے قبل یہ جوڑا پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان بھی پہن چکی ہیں۔
View this post on Instagram
کینیڈین پنجابی گلوکار اے پی ڈھلن نے بھی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب کے لیے پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کے تیار کردہ لباس کو ترجیح دی۔
View this post on Instagram
بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے اننت اور رادھیکا کی شادی میں شرکت کے لیے معروف پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کا تیار کردہ ہلکے گلابی رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا۔
View this post on Instagram