وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر صنم جاوید کے پی ہاؤس منتقل

منگل 16 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں درج ایک مقدمہ میں مطلوب تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید اپنی فیملی کے ہمراہ اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس منتقل ہوگئی ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے انہیں جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے ترجمان یارمحمد نیازی نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پرپی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کے پی ہاؤس منتقل ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

ترجمان کے مطابق صنم جاوید کی فیملی بھی ان کے ہمراہ دارالحکومت کے ریڈ زون مین واقع کے پی ہاؤس میں مقیم رہے گی، ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین بھی صنم جاوید کے والد اور شوہر کے ساتھ رابطے میں تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کیخلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے انہیں جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس سے قبل ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے 10 جولائی کو صنم جاوید کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، مقدمے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے ذریعے سیکیورٹی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:صنم جاوید کی رہائی کے بعد پھر گرفتاری پر سعد رفیق بول پڑے

یاد رہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے گزشتہ ہفتہ کے روز صنم جاوید کو گوجرانوالہ کی سینٹرل جیل سے اس وقت گرفتار کیا تھا جب لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ان کی رہائی کی روبکار جاری ہوگئی تھی۔

صنم جاوید کو 10 مئی 2023 کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک گیر احتجاج کیا تھا۔ گزشتہ اتوار وہ 14 ماہ 4 دن قید میں رہنے کے بعد رہا ہوئی تھیں لیکن اسلام آباد پولیس نے انہیں کچھ ہی دیر بعد پھر گرفتار کرلیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلے پی ڈی ایم اور اب پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد، مولانا فضل الرحمان کا ماضی و حال کا مؤقف کیا؟

آزاد کشمیر حکومت سازی: اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج، کون بنے گا وزیراعظم؟ نام فائنل کرلیا گیا

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیوں کررہی ہیں، کیا کوئی خاص وجہ ہے؟

مولانا ڈیزل اور یہودی ایجنٹ کے القابات: کیا فضل الرحمان اور عمران خان کا ایک اسٹیج پر آنا کارکنوں کے کو قبول ہوگا؟

ویڈیو

پہلے پی ڈی ایم اور اب پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد، مولانا فضل الرحمان کا ماضی و حال کا مؤقف کیا؟

مولانا ڈیزل اور یہودی ایجنٹ کے القابات: کیا فضل الرحمان اور عمران خان کا ایک اسٹیج پر آنا کارکنوں کے کو قبول ہوگا؟

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

کالم / تجزیہ

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا