عمان کے دارالحکومت مسقط میں امام بارگاہ علی بن ابو طالب پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 پاکستانی شہید جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمان میں پاکستانی سفارت خانہ شہید پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت اور وطن واپسی کے لیے عمانی حکومت سے رابطے میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام، کلیئرنس آپریشن جاری
’اس حوالے سے پاکستانی فیملیز کی معاونت کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے، عمان میں تعینات پاکستانی سفیر عمران علی نے زخمی پاکستانی شہریوں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے مقامی اسپتالوں کا دورہ کیا ہے۔‘
دوسری جانب پاکستانی سفیر علی عمران نے ویڈیو پیغام میں ہدایات جاری کرتے کہا ہے کہ اس حادثاتی صورتحال میں وادی کبیر کی جانب سفر سے گریز کیا جائے کیونکہ وہ علاقہ گھیرے میں ہے، زخمیوں کے لواحقین صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان سے دہشتگردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے افراد تاحال لاپتا
پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ خون کے عطیات اور اسپتالوں میں معاملات کے لیے ہمارے افسران اسٹینڈ بائی پر ہیں رابطہ کے لیے پاکستانی سفارت خانہ کی ہاٹ لائن قائم کر دی گئی ہے۔