نیا آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کے لیے فنڈنگ کے امکانات روشن بنائے گا، موڈیز

منگل 16 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے نئے پروگرام سے پاکستان کے لیے عالمی فنڈنگ بہتر ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

موڈیز نے پاکستانی سے متعلق اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا نیا پروگرام پاکستان کو فنڈنگ کے قابل اعتماد ذرائع فراہم کرے گا اور پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات کو پورا کرنے میں دیگر ممالک اور کثیرالجہتی شراکت داروں سے مالی اعانت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں محنت کرنا ہوگی، تب ہی یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیراعظم

موڈیز کے مطابق، آئی ایم ایف پروگرام کی مدت کے دوران اصلاحات کے نفاذ کو برقرار رکھنے کے حکومتی اقدامات پاکستان کے لیے مسلسل فنانسنگ میں کلیدی کردار ادا کریں گے ۔

تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی پالیسیوں میں شدید خامیوں کا شکار ہے، کمزور گورننس اور سماجی تناؤ آئی ایم ایف جائزوں اور پاکستان کے لیے بیرونی مالی امداد کی مسلسل فراہمی پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیفالٹ کے خدشات ختم: فچ ریٹنگز نے پاکستان کی درجہ بندی بڑھا دی

موڈیز نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ آئی ایم ایف کا نیا پروگرام دور رس اصلاحات سے مشروط ہے جس میں ٹیکس بیس کو وسیع کرنا، ٹیکس پر چھوٹ ختم کرنا اور توانائی کے شعبے کی بحالی کے لیے بجلی کے نرخوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ کرنا شامل ہیں۔

’اس حوالے سے دیگر اقدامات میں سرکاری اداروں کے انتظامی معاملات اور نجکاری کے عمل کو بہتر بنانا، زرعی شعبے میں امدادی قیمتوں اور متعلقہ سبسڈیز کو مرحلہ وار ختم کرنا، بدعنوانی کا خاتمہ، گڈ گورننس، اصلاحات کے پروگرام کو آگے بڑھانا اور تجارتی پالیسی کو بتدریج آزاد بنانا شامل ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان میں برسراقتدار اتحادی حکومت کے پاس مشکل اصلاحات کو مسلسل نافذ کرنے کے لیے مضبوط انتخابی مینڈیٹ نہیں ہے۔ موڈیز نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان کی بیرونی پوزیشن نازک ہے اور پاکستان کو اگلے 3 سے 5 سال میں بیرونی فنانسنگ کی زیادہ ضروریات ہوگی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان 12 جولائی کو 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا۔ اس پروگرام کا دورانیہ 37 ماہ ہوگا۔ آئی ایم ایف نے اپنے اعلامیے میں کہا تھا کہ نیا پروگرام آئی ایم ایف کی ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد شروع کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل