پاکستان کی موجودہ حکومت 18 ماہ تک برقرار رہے گی، فچ کی پیشگوئی

بدھ 17 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی موجود حکومت 18 ماہ بعد ختم، پھر ٹیکنوکریٹ حکومت آئے گی، فچ

معاشی درجہ بندی کے بین الاقوامی ادارے فچ نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان کی موجودہ مسلم لیگی حکومت 18 ماہ تک برقرار رہے گی جس کے بعد ملک میں ٹیکنوکریٹ حکومت آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فچ ریٹنگ نے پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ نئے معاہدے کے لیے خطرات کی نشاندہی کر دی

فچ نے پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال کے بارے میں جاری کردہ اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر ساری معاشی اصلاحات کرے گی۔

فچ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کے مشکل فیصلے آئی ایم ایف پروگرام کی راہ ہموار کررہے ہیں، پاکستان کی معیشت کے لیے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ معاشی رسک ہے۔

’عمران خان جیل میں رہیں گے‘

معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کی شرح کم ہوسکتی ہے اور اسٹیٹ بینک شرح سود کو کم کرکے 14 فیصد پر لاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیا آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کے لیے فنڈنگ کے امکانات روشن بنائے گا، موڈیز

فچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان مستقبل قریب میں بھی زیرحراست ہی رہیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں آزاد امیدواروں کو بڑی کامیابی ملی، جیتنے والے آزاد امیدواروں کو بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی۔

’ڈالر 310 روپے کا ہوجائے گا‘

فچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی بحالی کو نازک صورتحال کا سامنا ہے اور شہری علاقوں میں احتجاج معاشی سرگرمیوں کو متاثر جبکہ سیاسی صورت حال معیشت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

رپورٹ میں رواں مالی سال کے اختتام تک ڈالر 290 روپے جبکہ 2025ء میں 310 روپے تک جانے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت بجٹ اہداف کا حصول مشکل قرار دیا گیا ہے البتہ مالی خسارہ 7.4 فیصد سے کم ہو کر 6.7 فیصد پر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایک اور ممکنہ سیلاب یا قدرتی آفت پاکستانی معیشت اور زراعت کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی