کیا امریکا افراتفری کی طرف بڑھ رہا ہے؟

جمعرات 18 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں رواں سال 5 نومبر کو صدارتی انتخابات ہونے جارہے ہیں، الیکشن مہم کے دوران سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جوبائیڈن پر معمولی برتری حاصل ہے۔

ایک سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ٹرمپ کو امریکی صدر ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن پر معمولی سبقت حاصل ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح 43 فیصد جبکہ صدر جوبائیڈن کی مقبولیت کی شرح 41 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن کا اصرار

مقبولیت میں یہ معمولی برتری ظاہر کرتی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے نے ان کے لیے ووٹروں کے جذبات میں کوئی بڑی تبدیلی پیدا نہیں کی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے اور رائے عامہ کے جائزے کی ایک ماہر کمپنی ’اپسوس‘ کی جانب سے کرائے گئے ایک مشترکہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکیوں کو خدشہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد ان کا ملک کنٹرول سے باہر ہوتا جا رہا ہے، اور ان میں یہ خدشات جنم لے رہے ہیں کہ 5 نومبر کے انتخابات میں مزید سیاسی تشدد بھڑک سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ، اسنائپر نے شوٹر کو دیکھنے کے باوجود گولی نہیں چلائی، اہم ویڈیو سامنے آگئی

سروے کے 80 فیصد ووٹرز نے کہا کہ وہ اس بیان سے متفق ہیں کہ “ملک کنٹرول سے باہر ہو رہا ہے۔

اس سروے میں امریکا بھر سے 1202 بالغ امریکیوں کو شامل کیا گیا ہے،جن میں 992 رجسٹرڈ ووٹرز بھی شامل تھے۔

سروے میں شامل افراد میں تقریباً 84 فیصد نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ انتخابات کے بعد انتہا پسند، تشدد کی کارروائیاں کریں گے، یہ شرح مئی میں کرائے گئے اس سروے کے نتائج سے زیادہ تھی جس میں 74 فیصد ووٹرز میں یہ خوف ظاہر ہوا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں : امریکا کا یوم آزادی: صدر نے 4 جولائی کو جشن منانے سے انکار کیوں کیا؟

امریکا میں سیاسی تشدد کے خدشات میں اس کے بعد نمایاں اضافہ ہوا جب 6 جنوری 2021 کو جوبائیڈن کے مقابلے میں ٹرمپ کی انتخابی شکست کو پلٹنے کی کوشش میں ٹرمپ کے ہزاروں حامیوں نے امریکی کیپیٹل پرحملہ کیا، حملے کے روز 4 افراد ہلاک ہوئے تھے اور ایک پولیس اہلکار بھی مارا گیا تھا۔

دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی خبر میڈیا کی شہ سرخیوں میں چھائی ہوئی ہے اور اس نے ان کے کچھ قدامت پسند مسیحی حامیوں میں اس بحث کو ہوا دی ہے کہ ان کی حفاظت خدا نے کی تھی۔

سروے میں شامل 65 فیصد افراد نے کہا کہ خدا نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حفاظت کی ہے اور 11 فیصد ڈیمو کریٹس نے اس سے اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پشاور کے مہندی آرٹسٹ محمد حنان علی جن سے خواتین بخوشی حنا لگواتی ہیں

کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف حادثات میں 18 سے زائد افراد جاں بحق

پنجاب حکومت کی عیدالفطر اور یوم پاکستان کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت

افغانستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر جمعرات کو منائی جائےگی

شاہ چارلس نے نائیجریا کے صدر کو دوپہر کا کھانا کیوں نہیں کھلایا؟

ویڈیو

پشاور کے مہندی آرٹسٹ محمد حنان علی جن سے خواتین بخوشی حنا لگواتی ہیں

اصل غربت دل کی ہوتی ہے، دل تنگ ہو تو دولت بھی بے کار ہے

دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا، افغان طالبان کا پروپیگنڈا بے نقاب

کالم / تجزیہ

افغانوں کی تباہی کے ذمہ دار فسادی افغان طالبان ہیں

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ