امریکا کا یوم آزادی: صدر نے 4 جولائی کو جشن منانے سے انکار کیوں کیا؟

جمعرات 4 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکہ میں 4 جولائی کو یوم آزادی پر تعطیل ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہو گی کہ امریکا کے بانیان میں شامل صدر جان ایڈم نے 4 جولائی کو ملک کے قیام کا جشن منانے سے انکار کر دیا تھا۔ آخر انہوں نے ایسا کیوں کیا تھا؟

امریکا کے پہلے صدر جارج واشنگٹن سے لے کر موجودہ صدر جو بائیڈن تک ملک کے ہر صدر نے ملک کی سالگرہ 4 جولائی کو منائی ہے جس میں واحد استثنیٰ جان ایڈمز ہیں جنہوں نے 4 جولائی کو تعطیل اور جشن سے انکار کر دیا تھا کیوں کہ انہیں لگا کہ 2 جولائی حقیقی یوم آزادی ہے۔

بات یہ ہے کہ 2 جولائی 1776 کو کانٹی نینٹل کانگریس نے آزادی کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ آزادی کا اعلان اس کے بعد 2 دن تک باضابطہ طور پر نہیں کیا گیا تھا۔

4 جولائی 1776 کو تھامس جیفرسن، بینجمن فرینکلن، جان ایڈمز، فلپ لیونگسٹن اور راجر شرمین کی طرف سے تیار کردہ آزادی کے اعلان کو فلاڈیلفیا میں کانٹی نینٹل کانگریس نے منظور کیا تھا۔

تاہم جان ایڈمز اپنے فیصلے میں اتنے اٹل تھے کہ انہوں نے ملک کے دوسرے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے بھی اس موقعے پر جشن اور دیگر تقریبات میں شرکت کے دعوت ناموں کو ٹھکرا دیا تھا۔

جان ایڈمز اور تھامس جیفرسن دونوں ہی آزادی کے اعلان کے بنیادی مصنف تھے۔ دونوں کی وفات دستاویز کی باضابطہ منظوری کی 50 ویں سالگرہ پر یعنی 4 جولائی 1826 کو ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘