آئی سی سی ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں بابر اعظم کس نمبر پر پہنچ گئے؟

جمعرات 18 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ بلے بازوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے تیسری پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ٹیسٹ بیٹررز کی عالمی رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کی نئی رینکنگ: بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی ہوگئی

انگلینڈ کے ہیری بروک 3 درجے ترقی کے ساتھ 7 ویں اور انگلینڈ کے زیک کرولی 3 درجے ترقی کے ساتھ 13 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

بھارت کے روی چندرن اشون ٹیسٹ بولرز میں پہلے نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا اختتام آٹھویں پوزیشن پر پہنچ کر کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں نویں نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے رویندر جڈیجہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں پہلے نمبر پر ہیں۔

اس سے قبل آئی سی سی نے تازہ ترین ٹی20 رینکنگ بھی جاری کی تھی جس مطابق بابر اعظم اور رضوان اپنی اپنی پوزیشنز پر برقرار رہے۔ بابراعظم اور محمد رضوان ٹی20 فارمیٹ میں بالترتیب 755 اور 746 ریٹنگ کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر براجمان رہے۔ جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے سوریہ کمار یادو دوسرے نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھیں:بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ ہوگیا؟ چیئرمین پی سی بی نے مستقبل کے ارادے بتادیے

حال ہی میں زمبابوے کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کھیلنے کے بعد ہندوستانی بلے بازوں کی تازہ ترین رینکنگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

زمبابوے کے ساتھ سیریز کے بعد بھارتی بلے باز شبھمن گل نے پانچ اننگز میں 170 رنز بنانے کے بعد 36 درجے ترقی کے ساتھ 37 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ انہوں نے روہت شرما اور ویرات کوہلی جیسے کھلاڑیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے حال ہی میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں