چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز پی ٹی آئی کے خلاف کیس پر اثرانداز ہونے کے لیے لائے جارہے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے، جس طریقے سے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کو لایا جارہا ہے، پی ٹی آئی کے حق میں جو فیصلہ آیا ہے اس پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ایڈہاک ججز کا مقصد سپریم کورٹ کے فیصلے پر اثر انداز ہونا ہے، پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کا جواب دیں گے، عوام کی طاقت کے سامنے کوئی چیز نہیں ٹھہر سکتی ،تحریک انصاف ہو گی اور اسی ایوان میں ہوگی!!
بیرسٹر گوہر علی خان🔥 pic.twitter.com/dfhjPJjtgR
— Barrister Ehteshamᶠᵃⁿ (@EhteshamPK_) July 18, 2024
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن ہوتے ہیں اور ان پر اعتراض آجاتا ہے، جس طریقے سے پی ٹی آئی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس پر پابندی لگنے والی ہے، اس حوالے سے پارٹی بھرپور طریقے سے جواب دے گی۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پیدل مارچ کریں گے
انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت کے سامنے کوئی چیز نہیں ٹھہر سکتی، پاکستان تحریک انصاف ایوان سمیت ہر جگہ موجود رہے، ایوان میں بھی رہے گی اور ایوان سے باہر بھی اپنے حق کے لیے پرامن احتجاج کرے گی۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے، اجلاس میں پارٹی کے مرکزی قائدین اور اراکین شریک ہیں۔
اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی مشترکہ حکمتِ عملی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین اسمبلی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پیدل مارچ کریں گے۔