لاہور ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اگر اب مستعفی نہیں ہوتے تو ہم سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں آرٹیکل 6 اس سے پہلے بھی لگ چکے ہیں، یہ سیاسی بنیادوں پر تمام کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن چیمبر کو تالے کیوں لگائے گئے؟
اپوزیشن لیڈر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے مقبول جماعت ہے ،پیپلز پارٹی اس فیصلے میں حکومت کے ساتھ نہیں ہے۔یہ ظلم کی رات ختم ہونے والی ہے جلد یہ رات ختم ہو جائے گی۔
احمد خان بچھر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو زیادہ دیر اندر نہیں رکھا جاسکتا ۔ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ پنجاب کو پی ٹی آئی کی بجائے عوام پر توجہ دینی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب اسمبلی: بجٹ اجلاس کا آنکھوں دیکھا حال
انہوں کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صرف ہمارے خلاف کارروائیاں کروا رہی ہیں۔ہم اس مہنگائی کے خلاف جلد سٹرکوں پر آرہے ہیں ،ہماری حکمت عملی تیار ہے۔