لاہور ہائیکورٹ کے ججز پنجاب کی 19 یونیورسٹیوں کے سینڈیکیٹ ممبر مقرر

جمعرات 18 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ کے ججز صوبہ پنجاب کی 19 پبلک یونیورسٹیوں کے سینڈیکیٹ ممبر مقرر، ہائیکورٹ نے حتمی فہرست جاری کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی جانب سے جاری حتمی فہرست کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ پنجاب کی 19 یونیورسٹیوں میں ججز کو بطور سینـڈیکیٹ ممبر مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کی آسامیاں خالی،معاملہ کیا ہے؟

ہائیکورٹ کی طرف سے جاری فہرست کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کو پنجاب یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کی ممبر جبکہ جسٹس علی باقر نجفی کو یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سینڈیکیٹ کا ممبر منتخب کیا گیا ہے۔

اسی طرح جسٹس عابد عزیر شیخ یونیورسٹی آف ایجوکیشن، جسٹس صداقت علی خان پیر مہر علی شاہ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی، جسٹس شہباز علی رضوی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، جسٹس فیصل زمان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سینڈیکیٹ کے ممبر ہوں گے۔

 جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس عابد مسعود نقوی کو یونیورسٹی آف لا کالج، جسٹس چوہدری اقبال اور جسٹس رسال حسین سید ڈیپارٹمنٹ آف لا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا ممبر بورڈ آف سٹڈیز مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سرکاری یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری: سپریم کورٹ نے درخواست مفاد عامہ کے تحت قابل سماعت قرار دیدی

اسی طرح جسٹس شاہد کریم کو لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنس کا ممبر بورڈ آف ٹریسٹی جبکہ جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس جواد احسن کو ممبر بورڈ آف سٹڈیز مقررکیا گیا ہے۔

فہرست کے مطابق جسٹس شہرام سرور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، جسٹس سرادر محمد سرفراز ڈوگر کو محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان کے سنڈیکیٹ کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح جسٹس طارق سلیم شیح یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد جبکہ جسٹس چوہدری عابد عزیز کو فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کا ممبر آف گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس عالیہ نیلم کون ہیں؟

جسٹس انوارلحق پنوں کو یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا، جسٹس فاروق حیدر کو لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح جسٹس محمد وحید خان کو فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کا سینڈیکیٹ ممبر جب کہ جسٹس عاصم حفیظ کو نیشنل کالج آف آرٹ کا ممبر بورڈ آف گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp