سنہ 2080 تک ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کتنی بڑھ چکی ہوگی؟

جمعرات 18 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موسمیاتی تبدیلی عالمی موسمی نمونوں کو نمایاں طور پر متاثر کرتی ہے، جس سے مختلف رکاوٹیں پیدا ہونے کے علاوہ موسموں کی شدت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

یونیورسٹی آف میری لینڈ کے ایک نئے انٹرایکٹو نقشے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کس طرح موسمیاتی تبدیلیوں نے ہمارے سیارے کو تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کی وجہ سے اس کے اثرات میں تیزی آنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سیاحت تباہ کن موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں

یہ نقشہ جسے ’فیوچر اربن کلائمیٹس‘ کہا جاتا ہے یونیورسٹی کے مقامی ماحولیات کے ماہر میتھیو فٹز پیٹرک نے بنایا ہے۔ یہ دنیا بھر کے ہزاروں شہروں، قصبوں اور مضافاتی علاقوں کے لیے جدید ماڈلنگ کا استعمال کرتا ہے تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ 60 سالوں میں شہر کیسا محسوس ہوگا۔

میتھیو فٹز پیٹرک کا کہنا ہے کہ 50 برسوں میں شمال میں شمالی نصف کرہ کے شہر بہت زیادہ جنوب کے شہروں کی طرح بننے جا رہے ہیں اور آپ کے لیے آنے والی آب و ہوا کے لحاظ سے ہر چیز خط استوا کی طرف بڑھ رہی ہے۔

مزید پڑھیے: الیکشن 2024: کیا موسمیاتی تبدیلی بھی سیاسی جماعتوں کی نظر میں اہم مسئلہ ہے؟

نقشے میں دنیا بھر میں 40 ہزار سے زیادہ مقامات کا ڈیٹا شامل ہے اور یہ سنہ 2080 کے لیے ایک سنگین منظر پیش کرتا ہے۔

اسلام آباد

جہاں تک اسلام آباد کا تعلق ہے وہاں موسم گرما 5.1 ڈگری سیلسیس زیادہ گرم اور 4 فیصد خشک رہنے کا امکان ہے۔ موسم سرما 5.4 ڈگری سیلسیس زیادہ گرم اور 11.3 فیصد نم ہوگا۔ اسلام آباد کے مستقبل کے حالات کا آزاد کشمیر کے موجودہ میرپور سے موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

لاہور

نقشے میں اگر لاہور کا جائزہ لیا جائے تو پتا چلتا ہے کہ لاہور کا سنہ 2080 کا موسم گرما 4.7 ڈگری سیلسیس زیادہ گرم اور 21.2 فیصد نم رہنے کا امکان ہے۔ سردیوں میں اوسط درجہ حرارت میں 5.2 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوسکتا ہے اور نمی 16.1 فیصد زیادہ ہوسکتی ہے۔

کراچی

نقشے کے مطابق کراچی میں موسم گرما 3.3 ڈگری سیلسیس زیادہ گرم اور 18.2 فیصد مزید خشک ہو سکتا ہے۔ موسم سرما میں 5 ڈگری سیلسیس زیادہ گرم اور 0.4 فیصد نم تر رہنے کی توقع ہے۔ کراچی حال ہی میں شدید گرمی کی زد میں تھا جس سے مستقبل کے موسمیاتی چیلنجوں کا اندازہ ہوتا ہے۔

پشاور

سنہ2080  تک پشاور 5.8 ڈگری سیلسیس زیادہ گرم اور گرمیوں میں 4.5 فیصد خشک رہنے کی توقع ہے۔ سردیوں میں 5.5 ڈگری سیلسیس زیادہ گرم اور 9.2 فیصد نم ہوگا۔

کل کا پشاور آج کا سبی ہوگا

پشاور کی مستقبل کی آب و ہوا کا اندازہ لگانا ہو تو یو ں سمجھ لیجیے وہ آج کے سبی جیسا ہوگا۔ سبی بلوچستان کا وہ شہر ہے جہاں خوب گرمی پڑتی ہے۔

کوئٹہ

کوئٹہ میں گرمیاں 5.5 ڈگری سیلسیس زیادہ گرم اور 10.3 فیصد نمی ہو سکتی ہیں جب کہ سردیوں میں 5.5 ڈگری سیلسیس گرم اور 2.1 فیصد خشک ہو سکتا ہے۔

موجودہ موسمی حالات جیسے کوئٹہ کا مستقبل کا موسم جلال آباد، افغانستان میں دیکھا جا سکتا ہے۔

بہاولپور

بہاولپور میں سنہ 2080 تک گرمیاں 4.9 ڈگری سیلسیس زیادہ اور 17.3 فیصد نم رہنے کی توقع ہے۔ سردیوں میں 5.7 ڈگری سیلسیس گرم اور 7.1 فیصد نمی رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلیوں اور عالمی حدت میں اضافہ، ماہرین کیا کہتے ہیں؟

بہاولپور کی مستقبل کی آب و ہوا جیسے موجودہ حالات ان علاقوں میں دیکھے جا سکتے ہیں جو آج اسی طرح کے موسمی نمونوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

فیصل آباد

فیصل آباد میں سنہ 2080 تک موسم گرما 5.6 ​​ڈگری سیلسیس زیادہ اور 22.1 فیصد نم رہنے کی توقع ہے۔ سردیوں میں 5.6 ڈگری سیلسیس زیادہ گرم اور 15 فیصد نم رہنے کی توقع ہے۔ فیصل آباد کے مستقبل کے ماحول کا موازنہ چوکی جمالی، بلوچستان کے آج کے حالات سے کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp