لاہور ہائیکورٹ: الیکشن ایکٹ کے خلاف درخواست چیف جسٹس کو بھیج دی گئی

جمعرات 30 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ  2017کے ایک سیکشن کی شق کو آئین سے متصادم قرار دینے کی درخواست پر مزید سماعت کے لیے چیف جسٹس کو بھیج دیا ہے۔

درخواست گزار شہری منیر احمد کی جانب سے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 137 سب سیکشن 4 کو آئین سےمتصادم قرار دینے کی درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی ہے۔

عدالت نے اپنے نوٹ میں درخواست کو  سماعت کے لیے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے بھی اس کیس پر فاضل جج نے سماعت کی تھی۔ مناسب ہے اس درخواست پر بھی وہی جج سماعت کریں۔

الیکشن ایکٹ کا مذکورہ سیکشن رکن پارلیمنٹ کی جانب سے غلط گوشوارے جمع کرانے پر 120 دن کے اندر اس رکن کے خلاف کرپٹ طرز عمل پر کارروائی سے متعلق ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک انتظامی ادارہ ہے جس کا کام ملک میں عام انتخابات کا انعقاد اور حلقہ بندیوں کا تعین کرناہے۔

وکیل درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن عدالتی اختیارات استعمال نہیں کر سکتا۔ ’نہ ہی اس ادارے کو براہ راست کسی کو نا اہل قرار دینے کا قانونی اختیار ہے۔‘

درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ میں عمران خان کو نا اہل قرار دیا۔ جس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل زیر سماعت ہے۔ ’اب الیکشن کمیشن عمران خان کو پارٹی صدارت سے نا اہل کرنا چاہ رہا ہے۔‘

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ 2017کی سیکشن137(4) کو آئین پاکستان سے متصادم قرار دے اور الیکشن کمیشن کو عمران خان کی پارٹی صدارت سے ممکنہ نااہلی سے روکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟