انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ میں تیز ترین ففٹی کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

جمعرات 18 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

147 سالوں میں پہلی بار انگلینڈ نے ٹیسٹ میچ میں بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے تیز ترین ففٹی بنا ڈالی، بین ڈکٹ اور اولی پوپ نے دوسرے ٹیسٹ میں صرف 4.2 اوورز میں 50 کا اسکور پورا کرلیا۔

انگلینڈ نے جمعرات کو ٹرینٹ برج میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بین ڈکٹ اور اولی پوپ نے جارحانہ آغازکرتے ہوئے صرف 4.2 اوورز میں 50 رنز بنائے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے 27 گیندوں سے بھی کم وقت میں 50 رنز کا ہدف حاصل کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کرکٹ ورلڈ کپ: گلین میکسویل نے ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سینچری جڑ دی

اس سے قبل سب سے پہلے 1994 میں انگلینڈ نے ہی اوول کرکٹ گراؤنڈ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 4.3 اوورز میں 50 رنز بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا جس کو انگلینڈ کی جانب سے ہی توڑا گیا۔

انگلینڈ کے اوپنر بلے باز بین ڈکٹ نے 14 گیندوں پر 33 رنز بنائے جبکہ اولی پاپ نے 9 گیندوں پر 16 رنز بنائے۔

واضح رہے ٹیسٹ میچ میں سب سے تیز ترین ففٹی کرنے والی ٹیموں میں سے پہلی 3 پوزیشنز انگلینڈ کے  پاس ہیں۔ پہلی تیز ترین ففٹی 4.2 اوورز میں، دوسری 4.3 اوورز بکہ تیسری تیز ترین ففٹی 2002 میں سری لنکا کے خلاف مانچسٹر میں 4.6 اوورز میں بنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی سینچریاں

اس لسٹ میں سری لنا کا چوتھا نمبر ہے، جنہوں نے 2004 میں پاکستان کے خلاف کراچی میں 5.2 اوورز میں ففٹی کی، پانچواں اور چھٹا نمبر بھارت کا ہے جنہوں نے دونوں بار 5.3 اوورز میں 2008 میں انگلینڈ اور 2023 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیز ترین ففٹی بنائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp