آئی جی پنجاب نے چین کے کاشغر ایئرپورٹ پر پنجاب پولیس اہلکاروں اور افسران کے لڑائی جھگڑے کا سختی سے نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب نے تمام افسران کو 19جولائی کو کیپیٹل پولیس آفس (سی پی او) میں طلب کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق پنجاب پولیس افسران چین میں کاشغرائیر پورٹ پرمبینہ طور پرگتھم گتھا ہوئے، افسران سی پیک سیکیورٹی مشترکہ ٹریننگ پروگرام میں شرکت کے لیے چین میں موجود تھے۔
پولیس کے مطابق پولیس وفد کے سربراہ ایس ایس پی فضل حامد نے مبینہ طور پر ایس ایس پی کے لیے نازیبا کلمات استعمال کیے، افسران کے درمیان جھگڑا مذاق سے شروع ہوا تو نوبت ہاتھا پائی تک پہنچی۔
اس دوران جونیئر افسران اورچینی آفیشلز نے معاملہ رکوایا، جس پر آئی جی پنجاب نے افسران کے لڑائی جھگڑے کا سختی سے نوٹس لے لیا، اور تمام افسران کو 19جولائی کو سی پی او میں طلب کرلیا۔
پولیس کے 11افسران نے یکم سے 12جولائی تک 10روزہ ٹریننگ میں شرکت کی، افسران میں ایس ایس پی فضل حامد، ایس ایس پی کرار شاہ، ایس ایس پی محمد بن اشرف شامل تھے۔
اس کے علاوہ ایس پی اویس شفیق، انعم فریال، بشریٰ نثارشامل تھیں۔ اے ایس پی کائنات اظہر، زینب خالد، سندس اسحاق، بنگل خان اور طیب وزیر بھی ٹریننگ میں شامل تھے۔