کراچی میں گرمی، ‏وکیلوں نے کالا کوٹ پہننے سے استثنیٰ مانگ لیا

جمعرات 18 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں بڑھتی گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر کے سبب بار ایسوسی ایشن نے کالا کوٹ پہننے سے استثنیٰ مانگ لیا، اس حوالے سے کراچی بار ایسوسی ایشن نے سیشن ججز کو خط لکھ دیا۔

جنرل سیکرٹری کراچی بار نے سیشن ججز کو لکھے خط میں درخواست کی کہ موسم کی شدت کی وجہ سے وکلا کو 10روز کے لیے کالا کوٹ پہننے سے استثنیٰ دیا جائے، کراچی ان دنوں غیر معمولی ہیٹ وے کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں: گرمی سے ستائے اہلِ کراچی کو بارش کب نصیب ہوگی؟

کراچی بار کے مطابق اس ہیٹ ویو میں وکلا کے لیے کالا کوٹ پہننا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے، اور کالا کوٹ پہن کر کام کرنا مشکل ہوچکا ہے۔ اگر اجازت دی جائے گی تو تمام وکلا کے لیے آسانی ہوگی۔

کراچی بار کے مطابق گرمی کی شدت میں کوٹ پہن کر کام کرنا صحت کے لیے نقصان دے ہورہا ہے، وکلا کو 10دن کے لیے بغیر کوٹ کے پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp