امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکا ہو، پاکستان ہو یا غزہ کی پٹی ہو، غرض یہ کہ دنیا کا کوئی بھی کونہ ہو صحافیوں کو تحفظ حاصل ہونا چاہیے۔
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنا کام کرسکیں۔
مزید پڑھیں: پاکستانی لیڈرز کے انتخاب میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
ویدانت پٹیل نے کہا کہ صحافیوں کو تحفظ نہیں ملے گا تو صحافی اپنا کام نہیں کرسکیں گے۔ ہم سب کو مل کر ایک اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی حصہ ہو، چاہیے امریکا ہو، پاکستان ہو یا غزہ کی پٹی ہو، تمام صحافیوں کے تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔