مردان: شرپسندوں کا پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ، کانسٹیبل شہید، 3 جوان زخمی

جمعہ 19 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں شرپسندوں نے پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل شہید جبکہ حولدار سمیت 3 پولیس جوان زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ، 10 پولیس اہلکار شہید 6 زخمی ہو گئے

صدر سرکل کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) خالد خان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ صوبہ خیبر پختونحوا کے ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی میں آثار قدیمہ کے کھنڈرات میں واقع پولیس چوکی پر نا معلوم شر پسندوں نے اچانک دستی بم سے حملہ کیا اور ساتھ ہی فائرنگ بھی کر دی۔

خالد خان نے مزید بتایا کہ نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سےلوند خوڑ سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل عمر نبی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے جب کہ حملے سے 3 پولیس اہلکار حوالدار شبیر ساکن خرکی اور کانسٹیبل محمد فیاض ساکن ٹکر تخت بھائی بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پشاور میں پولیس وین پر حملہ، 2 اہلکار شہید ایک زخمی

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ابتدائی طور پر تخت بھائی ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے انہیں بعدازاں ایم ایم سی اسپتال بھیج دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کی فائرنگ کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے اور سرچ آپریشن شروع  کیا جا چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

پشاور اور سندھ ہائیکورٹ کے ججز کی مستقل تقرری، جوڈیشل کمیشن نے اجلاس طلب کرلیے

سندھ ہائیکورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 جنوری کو طلب

سپریم کورٹ: جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا کیس، درخواست ضمانت پر نوٹسز جاری

اسحاق ڈار کا کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کے عزم کا اعادہ

ویڈیو

پاکستان اور چین کا باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن، گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دیدی

اعلیٰ نسل کے خرگوش اور بلیوں کی لاہور میں فروخت، کونسی نسل سب سے مہنگی ہے؟

کالم / تجزیہ

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال