فواد خان کا ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کا تجزیہ، کوزے میں دریا بند کردیا

جمعہ 19 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فواد خان ایک مشہور پاکستانی ٹی وی اور فلم اداکار اور راک بینڈ ای پی کے سابق گلوکار ہیں۔ انہوں نے گلوکاری کے ذریعے کامیابی حاصل کی لیکن وہ اپنے ٹی وی سیریل ’ہمسفر‘ کے ذریعے مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچے۔

زندگی گلزار ہے کے بعد فواد خان کی شہرت میں اضافہ ہوا۔ ان کے دیگر قابل ذکر ڈراموں میں اشک، اکبری اصغری، کچھ پیار کا پاگل پن بھی تھا اور داستان شامل ہیں۔ زندگی گلزار ہے کے بعد فواد کبھی ٹیلی وژن پر نظر نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی، فلم کی شوٹنگ کب اور کہاں ہوگی؟

آج کل فواد خان اپنے آنے والے متعدد پراجیکٹس کے لیے سرخیوں میں ہیں جن میں برزخ، جو بچائے ہیں سنگ سمیٹ لو، شندور اور نیلوفر شامل ہیں۔ علاوہ ازیں یہ بھی شنید ہے کہ ان کی ایک بھارتی فلم کے لیے بھی بات چیت جاری ہے۔

فواد خان نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شرکت کی۔ وہ صنم سعید کے ساتھ شو میں ان کی آنے والی  بھارتی اسٹیمنگ سروس زی 5 کی ایک سیریز برزخ کی تشہیر کے لیے نظر آئے۔

شو میں صنم سعید نے انکشاف کیا کہ فواد واقعی ’میرے پاس تم ہو‘ کو پسند کرتے ہیں۔ فواد نے بلاک بسٹر ڈرامہ میرے پاس تم ہو پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے فواد خان نے کہا کہ میں نے سوچا کہ یہ بہت اچھا ڈرامہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی پرفارمنس کا مقابلہ ہرگز نہیں کر سکتا لیکن میں ایک ناظر کے طور پر بات کر سکتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھا لکھا ہوا ڈرامہ تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چند لوگوں کو ایک ڈائیلاگ پسند نہیں آیا لیکن بہرحال ڈرامہ بیحد لاجواب تھا۔

مزید پڑھیے: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کو فواد خان کی یاد کیوں ستانے لگی؟

فواد خان نے کہا کہ پیسنگ، میوزک، پرفارمنس، ڈائریکشن سب ہی کچھ بالکل پرفیکٹ تھے اور اسے بہت شوق سے دیکھتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اب وہ اپنی بیوی کی وجہ سے ٹی وی دیکھنا شروع ہوگئے ہیں کیوں کہ وہ مشہور شوز پابندی سے دیکھتی ہیں۔

فواد خان اہلخانہ کے ہمراہ

انہوں نے کہا کہ میں نے بھی اس ڈرامے کو دیکھنا شروع کیا اور واقعی وہ مجھے بہت پسند آیا۔

فواد خان نے کہا کہ میرے پاس تم ہو کے بارے میں مجھے ایک اور چیز پسند آئی کہ اس میں وال ٹو وال میوزک نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو ڈرامے میں بھی خاموشی کی ضرورت ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp