ایف آئی اے کی ایک اور کامیاب کارروائی، سنگین جرائم میں ملوث انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار

جمعہ 19 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے نیشنل سینٹرل بیوروانٹرپول نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کو عمان سے گرفتار کر کے کراچی منتقل کر دیا۔

جمعہ کو ایف آئی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول نے ’ خصوصی کارروائی کے دوران قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم کو عمان سے گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کارروائی، متحدہ عرب امارات سے سنگین جرائم میں مطلوب 9 مجرم گرفتار

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو عمان سے گرفتار کر کے کراچی ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا، ملزم کاظم علی پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم سال 2022 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ صدر سیالکوٹ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم سعودی عرب سے گرفتار

بیان کے مطابق ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا، ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول عمان کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp