گھریلو تشدد کی شکار ٹی وی میزبان عائشہ جہانزیب کا ان کے شوہر حارث علی سے راضی نامہ ہوگیا ہے۔
ٹی وی میزبان عائشہ جہانزیب نے وکیل کے ہمراہ لاہور کی سیشن عدالت میں پیش ہوکر بیان قلمبند کروایا کہ ان کا شوہر حارث علی سے درمیان راضی نامہ ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : معروف ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب پر شوہر کا مبینہ تشدد، ملزم گرفتار
دوران سماعت جج نے عائشہ جہانزیب سے استفسار کیا کہ کیا آپ اپنی مرضی سے صلح کررہی ہیں، جواب میں عہاشہ جہانزیب نے مؤقف اختیار کہ جو بھی ہوا ہے، بہت ظلم ہے کسی عورت کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے، لیکن جو بھی معززین نے فیصلہ کیا ہے میں اس کو مانتی ہوں۔
عائشہ جہانزیب نے عدالت میں بیان دیا۔ ’میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی ہوں، گواہان کی موجودگی میں یہ فیصلہ ہوا ہے۔‘
عدالت نے عائشہ جہانزیب کا مؤقف قبول کرتے ہوئے ملزم حارث کی ضمانت منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں : میرا شوہر تنگ نظر انسان ہے، عائشہ جہانزیب نے خود پر تشدد کی وجہ بیان کردی
واضح رہے کہ10 جولائی کو عائشہ جہانزیب نے اپنے شوہر حارث کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔
مقدمے میں عائشہ جہانزیب نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے شوہر نے ان کو 3 سے 4 مرتبہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ زخمی ہوئی، شوہر نے کنپٹی پر پستول رکھ کر دھمکیاں دیں اور وقوعہ کے روز میرے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
لاہور کینٹ کچہری عدالت نے ملزم حارث علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے۔
عائشہ جہانزیب نے اپنے ویڈیو بیان میں بھی بتایا تھا کہ ان کے شوہر نے ان پر تشدد کیا ہے۔