کیا بولنے کے لیے ان کے پاس اپنے الفاظ بھی نہیں، رادھیکا مرچنٹ تنقید کی زد میں کیوں؟

جمعہ 19 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی بزنس ٹائیکون مُکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی دلہنیا رادھیکا مرچنٹ کوان دِنوں ایک ایسے الزام اور تنقید کا سامنا ہے، جس کی وضاحت کے لیے ان کے پاس کوئی جواب بھی نہیں، سوشل میڈیا صارفین نے ایک ویڈیو کلپ کے ذریعے رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریر کا سارا پول کھول کر رکھ دیا، جس پر وہ ان دنوں شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اننت امبانی کی شادی، جسٹن بیبر سمیت کون سے فنکار پرفارم کریں گے؟

بھارتی بزنس ٹائیکون کی بہو رادھیکا مرچنٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی شادی سے قبل اننت امبانی کے اعزاز میں جو تقریر کی اس کے الفاظ ہالی ووڈ کی 2004 کی فلم ’روم۔کام، شیل وی ڈانس‘ سے چوری کیے گئے ہیں؟

سوشل میڈیا صارفین سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ڈاٹ کام‘ پر رادھیکا مرچنٹ کی تقریر اور فلم کے ویڈیو کلپ کو ایک ساتھ شیئر کر رہے ہیں، ویڈیو کلپ میں فلم ’روم۔کام، شیل وی ڈانس‘ کی مشہور اداکارہ سوسن سرنڈن کا فلمی اقتباس بھی دکھایا گیا ہے۔

یہ واقعہ رواں سال مارچ میں ریلائنس ٹاؤن شپ میں 3 روزہ تقریب کے دوران اس وقت پیش آیا جب دوا ساز کمپنی ویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ اپنے شوہر اور ریلائنس کے چیئرمین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کے ساتھ تقریر کے لیے اسٹیج پر آئیں تو انہوں نے اننت امبانی کی تعریف میں کی گئی اپنی تقریر میں وہی الفاظ بولے جو سوسن سرنڈن فلم کے ویڈیو کلپ میں بول ریہ ہیں۔

مزید پڑھیں: اننت امبانی کی شادی میں کن پاکستانی ڈیزائنرز کے چرچے رہے؟

بھارتی میڈیا کے مطابق رادھیکا مرچنٹ کی تقریر سوسن سرنڈن کے فلمی اقتباس کا لفظی ترجمہ تھی، جو اصل میں اپنے ساتھی اداکار رچرڈ جینکنز کے سامنے یہ ڈائیلاگ بول رہی تھیں۔

رادھیکا مرچنٹ کی تقریر کی فلمی ڈائیلاگ سے مماثلت صرف شوشل میڈیا صارفین تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ بہت سے لوگوں نے بھی نشاندہی کی کہ رادھیکا مرچنٹ کی تقریر جانی پہچانی لگتی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ ان جوکروں کے پاس شادی جیسے ایونٹ میں بولنے کے لیے اپنے الفاظ بھی نہیں ہیں‘۔ کیا یہ لوگ اس طرح کے ’ڈفر‘ہو سکتے ہیں؟ ان لوگوں نے تو اعلیٰ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کی ہوگی۔

سوشل میڈیا کے کچھ تنقید کے علاوہ مختلف رائے بھی دے رہے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ رادھیکا مرچنٹ نے فلم سے صرف اپنی پسندیدہ لائنوں کو ہی تو کاپی کیا ہے، جو شاہد ان کی اپنی زندگی میں بہت اہمیت رکھتی ہوں- رادھیکا کے لیے اپنی شادی کی تقریر کو یادگار بنانے کے لیے یہ کافی تھیں۔

صارفین کہتے ہیں کہ رادھیکا مرچنٹ نے فلم کے اس حصہ اور تقریر کو اپنے لیے پسند کیا، فلم کے مناظر ان کی زندگی کے اہم ترین ایونٹ(شادی) کے لیے متاثر کن تھے، تو پھر اس میں بری بات کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp