اننت امبانی کی شادی میں کن پاکستانی ڈیزائنرز کے چرچے رہے؟

پیر 15 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کی امیر ترین کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی شاندار تقریبات بالآخر اپنے اختتام کو پہنچ گئیں سوشل میڈیا پر شادی کی تقریبات اور اس میں شامل دنیا بھر کی معروف شخصیات خبروں میں رہیں۔

شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے تمام مشہور شخصیات پرجوش تھیں اور انہوں نے خصوصی تقریبات میں پاکستان کے مشہور ڈیزائنر اقبال حسین، فراز منان اور محسن نوید رانجھا کے تیار کردہ ملبوسات کا انتخاب کیا۔

پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات پہننے والی سلیبریٹیز میں بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ، سارہ علی خان، کینیڈین گلوکار اے پی ڈھلن اور بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا شامل ہیں۔

اننت اور رادھیکا کے سنگیت کی تقریب میں عالیہ بھٹ نے پاکستان کے معروف ڈیزائنر فراز منان کا تیار کردہ سیاہ رنگ کا لہنگا زیب تن کیا، جس کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FARAZ MANAN (@farazmanan)

اداکارہ سارہ علی خان نے اننت امبانی کی شادی کے پہلے روز پاکستانی ڈیزائنر اقبال حسین کا تیار کردہ انارکلی لباس زیب تن کیا جبکہ دوسرے روز لانگ فراک اور گولڈن لہنگا پہنا، بالی ووڈ اداکارہ سے قبل یہ جوڑا پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان بھی پہن چکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)

کینیڈین پنجابی گلوکار اے پی ڈھلن نے بھی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب کے لیے پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کے تیار کردہ لباس کو ترجیح دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FARAZ MANAN (@farazmanan)

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے اننت اور رادھیکا کی شادی میں شرکت کے لیے معروف پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کا تیار کردہ ہلکے گلابی رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: 19 روز بعد سندھ پولیس نے خاموشی توڑ دی، طبی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ جاری

شامل حسین اور سعد خان کی سینچریاں، شاہین کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد