حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب، فیض آباد دھرنا ختم

جمعہ 19 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک لبیک پاکستان اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، ٹی ایل پی کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ رانا ثنا اللہ نے ٹی ایل پی رہنماؤں کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت ہر فورم پر اسرائیل کی مذمت کرے گی، اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے گا اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دت دی گئی ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، اسلام آباد انتظامیہ اور تحریک لبیک کے رہنماﺅں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں دھرنا ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ تحریک لبیک کی جانب سے مذاکرات کی کامیابی پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے کارکنوں کو واپس جانے کی ہدایت کی گئی۔

مزید پڑھیں: ڈی آئی جی اسلام آباد کی ٹی ایل پی مظاہرین کے ساتھ نعرہ بازی

مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک لبیک فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف احتجاج پر موجود ہے، حافظ سعد رضوی کے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی امداد اور اسرائیل کی مذمت کے حوالے سے مطالبات تھے، حکومت فلسطین کے مسلمانوں کی مدد کے لیے اپنی کاوشیں بلا تعطل جاری رکھے گی۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ تحریک لبیک بھی ان کوششوں میں اپنی معاونت فراہم کریں گے، حکومت 31 جولائی سے پہلے فلسطین کے لیے امداد کی کھیپ روانہ کرے گی، ایک ہزار ٹن سے زائد خوراک اور دیگر امدادی سامان غزہ بھجوایا جائے گا، غزہ پر حملے کے بعد اسرائیل دہشت گرد ملک کے طور پر سامنے آیا ہے، اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے، اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو دہشت گرد ہے، ہمارا اقوام عالم سے مطالبہ ہے کہ اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، مسلم امہ سمیت پوری دنیا کو فلسطین میں مظالم بند کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، اسرائیل سے متعلقہ مصنوعات اور پروڈکٹس اور اسرائیلی کمپنیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے گا، اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ٹی ایل پی کے دوستوں کے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے جذبے کو سراہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک کا فیض آباد دھرنا، جڑواں شہروں کے لوگ کیا کہتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو روکنے کے لیے ہر فورم پر قدم اٹھائیں گے، فلسطین کے زخمیوں کے لیے ادویات بھیج رہے ہیں، فلسطینی طلبا پاکستان آنا چاہتے ہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے گی، فلسطین پر ظلم میں جو قوتیں ملوث ہیں ان کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس ظلم اور جبر کا مقابلہ کرنے کے لیے جس قسم کی امداد کرسکے کریں گے، ٹی ایل پی کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اہم ایشو پر ہمیں الرٹ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟