ایڈہاک ججز کا تقرر: جسٹس ریٹائرڈ طارق مسعود خان اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کے نام منظور

جمعہ 19 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس، جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ طارق مسعود خان اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کی بطور ایڈہاک ججز تقرری کی منظوری دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق 3 ججز کے انکار کے بعد صرف جسٹس ریٹائرڈ طارق مسعود خان اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کی بطور ایڈہاک ججز تقرری پر غور کیا گیا۔

اس سے قبل  جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم اور جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ایڈہاک ججز بننے سے انکار کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منیب اختر نے جسٹس سردار طارق مسعود کی بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر اختلاف کیا، جبکہ جسٹس سردار طارق مسعود کے نام کی منظوری 8 اور 1 کے تناسب سے دی گئی، جسٹس طارق مسعود ایک سال کے لیے بطور ایڈہاک جج تعینات ہوئے ہیں۔

دوسری جانب جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کے نام کی منظوری 6 اور 3 کے تناسب سے دی گئی، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کی تعیناتی پر مخالفت کی گئی۔

ایڈہاک ججز کا تقرر، آئین کیا کہتا ہے؟

آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کا تقرر کیا جا سکتا ہے۔ موجودہ سپریم کورٹ زیرالتواء مقدمات کی تعداد کم کرنے کے لئے ایڈہاک ججز کا تقرر کرنا چاہتی ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے اسے سپریم کورٹ میں ہم خیال ججز کی تعداد بڑھانے سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے بھی ایڈہاک ججز  پاکستان کی تاریخ میں 1955 سے لے کر اب تک کل 22 معزز جج صاحبان سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔:-

‏1. جسٹس ایس اے رحمان:

‏ 02.03.1955 – 23.05.1955

‏2. جسٹس وحید الدین احمد

‏ 23.05.1977 – 06.02.1979

‏3. جسٹس ڈاکٹر نسیم حسن شاہ:

‏ 18.05.1977 – 14.06.1979

‏4. جسٹس شفیع الرحمن:

‏ 14.06.1979 – 29.07.1981

‏5. جسٹس فخر الدین جی ابراہیم:

‏ 17.06.1980 – 25.03.1981

‏6. جسٹس ایم ایس ایچ قریشی:

‏ 30.07.1981 – 28.02.1982

‏7. جسٹس میاں برہان الدین خان:

‏ 18.12.1984 – 17.12.1987

‏8. جسٹس سعد سعود جان:

‏ 05.10.1986 – 24.03.1987

‏9. جسٹس ناصر اسلم زاہد:

‏ 28.01.1991 – 28.04.1991

‏10. جسٹس محمد منیر خان:

‏ 07.08.1994 – 06.08.1996

‏11. جسٹس میر ہزار خان کھوسو:

‏ 30.09.1994 – 29.09.1996

‏12. جسٹس ارشاد حسن خان:

‏ 19.10.1994 – 29.05.1995

‏13. جسٹس مختار احمد جونیجو:

‏ 19.10.1994 – 21.02.1995

‏14. جسٹس محمد بشیر جہانگیری:

‏ 22.02.1995 – 29.03.1996

‏15. جسٹس راجہ افراسیاب خان:

‏ 22.02.1995 – 30.03.1996

‏16. جسٹس مامون قاضی:

‏ 22.02.1995 – 14.04.1996

‏17. جسٹس حمید علی مرزا:

‏ 14.09.2005 – 13.09.2007

‏18. جسٹس خلیل الرحمن رمدے:

‏ 18.02.2010 – 17.02.2011

‏19. جسٹس کرامت نذیر بھنڈاری:

‏ 07.09.2002 – 31.12.2003

‏20. جسٹس غلام ربانی:

‏ 20.10.2009 – 19.10.2011

‏21. جسٹس خلجی عارف حسین:

‏ 14.12.2015 – 13.12.2016

‏22. جسٹس طارق پرویز:

‏ 13.12.2015 – 13.12.2016

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp