جب ظہیر اقبال نے شتروگھن سنہا سے ان کی بیٹی کا ہاتھ مانگا تو باپ کا پہلا ردعمل کیا تھا؟

جمعہ 19 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوناکشی سنہا نے اعتراف کیا ہے کہ جب انہوں نے والد شتروگھن سنہا کو ظہیر اقبال کے بارے میں بتایا تو وہ ’بہت نروس‘ تھیں۔ ظہیر اقبال بھی جب پہلی بار گھر آئے تو گھبرائے ہوئے تھے، کیونکہ شتروگھن سنہا سے پہلے کبھی ون آن ون ملاقات نہیں کی تھی۔ بقول ظہیر اقبال، شتروگھن سنہا کو بہت نرم مزاج اور بڑے دل والا شخص پایا۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے 23جون کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر اپنے چاہنے والوں کی موجودگی میں شادی کی اور اس کے بعد ریسٹورنٹ  باسٹیان میں ستاروں سے سجے استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ حال ہی میں ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو مشترکہ انٹرویو میں نوبیاہتا جوڑے نے اپنی شادی کے بارے میں بات کی جس میں سوناکشی اور ظہیر نے شادی طے ہوتے وقت شتروگھن سنہا کے رد عمل اور تاثرات کے بارے میں بتایا۔

مزید پڑھیں: سوناکشی سنہا نے شادی کے خاص اور جذباتی لمحات شیئر کردیے

ظہیر اقبال نے اس بارے میں بھی بتایا کہ انہوں نے شترو گھن سنہا سے سوناکشی کا ہاتھ کیسے مانگا اور سوناکشی بھی اپنے والد شتروگھن سنہا سے اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے گھبرا گئی تھیں۔

ظہیر اقبال نے کہا کہ جب وہ سوناکشی کے گھر گئے تو گھبرا گئے تھے، کیونکہ اس لمحے تک انہوں نے کبھی بھی شتروگھن سنہا سے ون آن ون بات چیت نہیں کی تھی، لیکن وہ اتنی پیاری شخصیت کے مالک ہیں کہ ہم ایک دم دوست بن گئے تھے۔

ظہیر نے بتایا کہ جب میں نے ان سے کہا کہ سوناکشی سنہا سے شادی کرنا چاہتا ہوں، تو انہوں نے بڑے ٹھنڈے دماغ کے ساتھ بڑے صبر و تحمل سے میری بات سنی، مجھے ایسے معلوم ہوا کہ میں ان سے کافی عرصے سے مل  چکا ہوں۔

سوناکشی سنہا نے بتایا کہ جب میں نے اپنے والد کو ہمارے بارے میں بتایا تو میں بھی بہت گھبرائی ہوئی تھی، مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ کس طرح کا ردعمل ظاہر کریں گے۔ میں نے ان سے پوچھا کیا آپ میرے بارے میں فکر مند نہیں ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کیوں کہ تم نے مجھ سے کبھی شادی کے بارے میں بات ہی نہیں کی، پھر انہوں نے ماں سے کہا کہ اپنی بیٹی سے پوچھو، انہوں نے بتایا کہ جی پوچھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوناکشی سنہا نے شادی کے خاص اور جذباتی لمحات شیئر کردیے

میں نے ان سے کہا کہ میری زندگی میں ظہیر نام کا ایک لڑکا ہے، جس پر انہوں نے کہا کہ ہاں میں جانتا ہوں، تم لوگ بڑے ہو گئے ہو، میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی، اس ردعمل پر سوناکشی نے کہا کہ مجھے اس وقت معلوم ہوا کہ میرے والد بہت ٹھڈے مزاج ہیں، جو کہ ہمارے تعلقات کے بارے میں بہت مددگار ثابت ہوئے۔

دوسری جانب سوناکشی سنہا کے بھائیوں، لو سنہا اور کش سنہا کے بارے میں بھی خبریں گردش کررہی تھیں کہ انہوں نے 23جون کو اپنی بہن کی شادی میں شرکت نہیں کی، جبکہ دونوں بھائیوں نے حال ہی میں ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے خاندان سب سے پہلے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp