عالمی سطح پرخرابی نے پاکستان میں بھی مائیکروسافٹ مشینوں کو متاثر کیا، پی ٹی اے

جمعہ 19 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں آئی ٹی سروس متاثر ہونے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا موقف سامنے آگیا، پی ٹی اے کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں آئی ٹی کی بندش کی وجہ سے مائیکروسافٹ مشینیں متاثر ہوئی ہیں، ایک غلط اپڈیٹ کی وجہ سے خرابی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی اے کو کس ٹیلی کام آپریٹر کے خلاف صارفین کی سب سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں؟

پی ٹی اے کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مائیکرو سافٹ کے صارفین متاثر ہوئے ہیں، خرابی کے باعث متاثرہ پی سی اور سرورز اسٹارٹ اپ کے بچاؤ کے لیے ریکوری بوٹ لوپ میں چلے گئے، جس کے باعث کچھ انٹرنیٹ خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں۔

سائبر سیکیورٹی فراہم کنندہ کراؤڈ اسٹرائک میں ایک خرابی کے باعث عالمی سطح پر آئی ٹی کی بندش دیکھنے میں آئی جس کی وجہ سے دنیا بھر میں ونڈوز کی ہزاروں مشینیں متاثر ہوئیں۔ کراؤڈ اسٹرائیک کی ویب سائٹ کے مطابق، خرابی کی نشاندہی کے بعد اسے درست کر دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں صارفین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے سپورٹ پورٹل سے سافٹ ویئر کو ری اسٹور کرتے ہوئے اپ ڈیٹ کرلیں، کلائنٹس اسپورٹ پورٹل سے سافٹ ویئراپ ڈیٹ کریں تاکہ سروسزکو بحال کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے کی سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کیخلاف رپورٹ کی اپیل

پی ٹی اے کے مطابق کراؤڈاسٹرائیک کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ غلطی کی نشاندہی کرلی گئی، جسے ٹھیک بھی کردیا گیا ہے، تاہم متاثرہ سسٹم کو اپ دیٹ کردیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل