اگر فارم 45، 47 کھلے تو مریم نواز اپنی کرسی نہیں بچا سکیں گی، فواد چوہدری

ہفتہ 20 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کا نظرثانی اپیل دائر نہ کرنے کا فیصلہ اچھا ہے، الیکشن کمیشن الیکشن ٹربیونلز کو  فارم 45، 47 دیکھنے دے، اگر فارم 45، 47 کھل گئے تو مریم نواز، نواز شریف سمیت ن لیگ کے ایم این ایز، ایم پی ایز اپنی سیٹیں نہیں بچا سکیں گے۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کا نظرثانی اپیل دائر نہ کرنے کا فیصلہ اچھا ہے، الیکشن کمیشن لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونلز کے حوالے سے بھی فیصلہ مان کر آگے بڑھے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کو چلنے دیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سپریم کورٹ کے ججز سے استدعا

فواد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اپنے ججز کے ساتھ ہی کھڑے ہونا تھا، الیکشن کمیشن کا یہ کہنا کہ فلاں جج ہمیں پسند نہیں ہے، اس نے کبھی ہمارے خلاف فیصلہ دیا تھا، یہ تو بڑی نامناسب سی بات ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا ’میرے خیال میں الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے خلاف نظرثانی اپیل دائر نہ کرنے کا فیصلہ ٹھیک کیا ہے، یہ بڑا مثبت فیصلہ ہے، اسی طرح الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی مان کر آگے چلے، الیکشن ٹربیونلز کو کام کرنے دے اور فارم 45، 47 دیکھنے دیں، مریم بی بی کی گھبراہٹ کو مزید بڑھنے دیں۔‘

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو خطرہ ہے کہ اگر فارم 45 کھلے تو ان کی اپنی سیٹ خطرے میں ہے، اگر مذکورہ فارم کھلتے ہیں تو نواز شریف، مریم نواز اور ن لیگ کے ایم این ایز، ایم پی ایز اپنی سیٹیں نہیں بچا سکیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک ثاتر یہ ہے کہ ججز کو ڈرانے کے لیے مارشل لاکی باتیں ہو رہی ہیں، سیاسی کیسز ریٹائرڈ ججز کے پاس لگانا مناسب نہیں، حاضر سروس ججز کو ہی یہ کیس سننے چاہئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی