بنوں میں امن بحال ہوگیا، بیرسٹر سیف

ہفتہ 20 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا حکومت نے بنوں شہر میں عوامی احتجاج کے دوران پرتشدد واقعے  کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے مشیراطلاعات بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت کے بروقت اقدامات کی باعث بنوں میں صورتحال اب قابو میں ہے۔

’سیاسی و سماجی عمائدین اور انتظامیہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل‘

’وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پوربنوں صورت حال کی خود نگرانی کررہے ہیں، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر انتظامیہ اور سماجی عمائدین پر مشتمل جرگہ تشکیل دیا گیا ہے، جرگے نے امن کی بحالی میں قابل تحسین کردار ادا کیا، وزیراعلیٰ بنوں کی انتظامیہ اور ذمہ داران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں : بنوں چھاؤنی پر خود کش حملے کے شہدا کو سپرد خاک کردیا گیا

بیرسٹر سیف کے مطابق سیاسی و سماجی عمائدین اور انتظامیہ پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی جارہی ہے، کمیٹی دیرپا امن اور آئندہ ایسے واقعات کے تدارک کے لیے لائحہ عمل تیار کرے گی۔

شفاف تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا بھی اعلان کیا ہے، کمیشن شفاف اورغیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے رپورٹ وزیراعلی کو پیش کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام، کلیئرنس آپریشن جاری

ترجمان خیبر پختونخوا نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ میں ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، رپورٹ عوام کے سامنے بھی لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بنوں میں امن مارچ کے دوران فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp