’عدالتی فیصلوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کی گئی‘،الیکشن کمیشن کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

ہفتہ 20 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

’چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ اور عدالتی فیصلوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کی۔ ان کے اس اقدام سے 12کروڑ سے زائد ووٹرز متاثر ہوئے‘۔ ان الزامات کیساتھ سپریم جوذیشل کونسل میں چیف الیکشن کمشنر اور ان کے ممبران کیخلاف شکایت درج کروائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کرنے کا فیصلہ

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کیخلاف یہ درخواست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ، جسٹس ریٹائرڈ نورالحق قریشی اور شبیر احمد کی جانب سے مشترکہ طور پر دائر کی گئی ہے۔

اس مشترکہ شکایت میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے۔

SJC Complaint by akkashir on Scribd

 

شکایت کنندگان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ اور عدالتی فیصلوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کی، ان کے اقدامات سے 12کروڑ سے زائد ووٹرز متاثر ہوئے۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں۔ الیکشن کمشین نے سیاسی طور پر تعینات بیوروکریسی کو آر او اور ڈی آر او تعینات کیا۔

شکایت کنندگان نے سابق کمشنر راولپنڈی کی پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیاقت چٹھہ نے انکشاف کیا کہ راولپنڈی کے ہر حلقہ میں ن لیگ کو 70 ہزار ووٹ ڈلوا کر جتوایا گیا۔لیاقت چٹھہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس اس عمل میں ملوث ہیں۔

درج کروائی گئی شکایت کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو پہلےانتخابی نشان پھر اس کے نامزد ارکان کو پارٹی نام سے محروم کیا۔چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے اقدامات سے بارہ کروڑ سے زائد ووٹرز متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:‏ تحریک انصاف نے 38 اراکین قومی اسمبلی کی وابستگی کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان پر عائد الزامات کی انکوائری کی جائے  اور انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی برطرفی کی سفارش کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی