سلفیٹ کو محدود کرنے والی بہت سی چٹانیں ہیں، جو کیمیکل سے بنے نمک کی ایک قسم ہے، لیکن یہ پہلا موقع ہے جب کسی نے پیلے رنگ کے خالص گندھک کے کرسٹل کو دریافت کیا ہے۔ ناسا کی خلائی گاڑی کیوروسٹی روور نے حادثاتی طور پر مریخ پر نایاب گندھک کے کرسٹلز دریافت کرڈالے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً ایک دہائی سے ناسا کا کیوروسٹی روور ماؤنٹ شارپ کے دامن پر چڑھ رہا ہے، جو مریخ پر ایک بہت بڑا پہاڑ ہے اور ایک قدیم گڑھے کے اوپر کھڑا ہے۔ پچھلے کچھ سالوں میں، چار ٹانگوں والے روور نے کرہ ارض کے بارے میں بہت سی چیزوں کو دریافت کیا ہے، لیکن یہ پہلا موقع ہے جب گاڑی نے خالص سلفر یعنی گندھک سے بنی چٹانوں سے ٹھوکر کھائی ہے۔
مزید پڑھیں: ناسا کی منفرد مقام سے چاند طلوع ہونے کی تصویر، نیچے زمین ہے یا سمندر؟
مریخ پر خالص سلفر کے کرسٹلز اس وقت دریافت ہوئے جب ناسا کی خلائی گاڑی کے پیہوں نے چھوٹے پتھروں کو توڑ دیا، جس کے بعد اندر سے پیلے رنگ کے کرسٹل نمودار ہوئے جو پہلے کبھی بھی سیارے پر نہیں دیکھے گئے تھے۔ ناسا کا کیوروسٹی مارس روور نادانستہ طور پر ایک چٹان نما چھوٹے پتھر پر چڑھ گیا جس سے وہ چٹان ٹوٹ گئی اور خالص سلفر کرسٹلز دریافت ہوئے۔
ناسا کے مطابق خالص گندھک کی دریافت کیوروسٹی کی طرف سے بنائی گئی متعدد چیزوں میں سے ایک ہے، کیوروسٹی کا مشن اس بات کا مطالعہ کرنا ہے کہ سرخ سیارے کے خطہ میں جرثوموں کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری غذائی اجزا کہاں اور کب ہوسکتے ہیں اور یہ کہ پہاڑ کی ہر تہہ ہمیں سیارے کی تاریخ کی ایک جھلک دیتی ہے۔
بالکل اسی طرح گندھک کی موجودگی کا بھی پتا چلا جب روور مریخ کے ایک مخصوص خطے کا جائزہ لے رہا تھا تو چٹان کے اوپر چڑھنے سے اس میں شگاف پڑ گیا، کیمروں نے اس پر توجہ مرکوز کی تو سائنسدانوں نے چٹان کے اندرونی حصوں میں چمکتے ہوئے عجیب پیلے کرسٹل دیکھے۔
یہ کرسٹلز بہت چھوٹے اور نازک تھے جنہیں روور مناسب طریقے سے سنبھال نہیں سکتا تھا۔ جب روبوٹ نے ایک اور قریبی چٹان میں سوراخ کیا تو اس کے بعد ان کرسٹلز کی خالص گندھک کے طور پر شناخت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ناسا کے جونو مشن نے مشتری پر لاوا جھیلیں دریافت کر لیں
ناسا کے مطابق خالص گندھک سے بنے کرسٹلز کو تلاش کرنا صحرا میں نخلستان تلاش کرنے کے مترادف ہے۔ عجیب اور غیر متوقع چیزوں کا دریافت کرنا سیاروں کی تلاش کو بہت پرجوش بناتا ہے۔ ناسا ایسی مزید نئی دریافتوں کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے اور وقتاً قوقتاً کامیابی بھی حاصل ہوتی ہے۔