ورلڈ جونیئراسکواش چیمپئن شپ اور جانز کریک اوپن اسکواش میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری

اتوار 21 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے، دوسری طرف جانز کریک اوپن اسکواش میں پاکستانی کھلاڑیوں کا راج ہے۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں جاری اسکواش چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 2-0  سے ہرایا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ نواز اور حمزہ خان نے کامیابی حاصل کی، عبداللہ نواز نے حیدر نقوی کو 4-11، 4-11 اور 4-11 سے ہرایا جبکہ  حمزہ خان نے تھامس اسکواٹ کو 4-11، 2-11، 2-11 سے شکست دی۔

کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کولمبیا سے ہوگا۔

جانز کریک اوپن اسکواش میں پاکستانی کھلاڑیوں کا راج

دوسری طرف یورپی ملک جارجیا میں جاری جانز کریک اوپن اسکواش میں  بھی پاکستانی کھلاڑیوں کا راج ہے۔

یورپی ملک جارجیا میں 12 ہزار ڈالر انعامی رقم والے ایونٹ کا فائنل آل پاکستان معرکہ ہوگا، پاکستان کے عاصم خان اور اشعب عرفان نے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

عاصم خان نے سیمی فائنل میں نائیجیریا کے ایڈیگوکے کو 3-2  سے شکست دی، ان  کی جیت کا اسکور 11-8، 6-11، 5-11، 11-5 اور 9-11 رہا۔

اشعب عرفان نے امریکا کے نکولز اسپیزری کو 3-0  سے ہرایا۔ ان کی جیت کا اسکور 9-11، 8-11 اور 6-11 رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp