مون سون کی آمد، نالہ لئی سے سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا سسٹم چوری

اتوار 21 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی ہے۔ نالہ لئی پر واقع کٹاریاں پل پر نصب سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا سسٹم رات گئے چوری کرلیا گیا۔ میٹ حکام نے تھانہ نیو ٹاؤن میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی ہے۔

محمکہ موسمیات کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کا عکس

میٹ حکام کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم چور سولر پلیٹیں، بیٹریاں، الیکٹرونکس بورڈ اور لوہے کا دیگر سامان چرا کرلے گئے ہیں۔ نامعلوم چور نے کمرے کا تالا توڑ کر رات کی تاریکی میں واردات کی اور لاکھوں روپے کا سامان لے اُڑے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، نالہ لئی میں طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا

کہا گیا ہے کہ کٹاریاں پل کے نیچے نشیوں کی آماجگاہ ہے، اس لیے شبہ ہے کہ چوری انہوں نے ہی کی ہے۔ سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے سسٹم سے شہر کے 15 نالوں کی صورت حال کو مانیٹر کیا جاتا ہے۔

سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے سسٹم سے موصول ہونے والے الرٹ۔ فائل فوٹو

مون سون کی آمد سے قبل اس انوکھی واردات نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp