موجودہ سیٹ اپ کا اسٹیبلشمنٹ کو فائدہ نہیں ہوا، شہباز شریف سے جان چھوٹ جائے گی، فواد چوہدری

اتوار 21 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مطابق موجودہ سیٹ اپ مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے، متبادل ملتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان کی جان چھوٹ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اگر فارم 45، 47 کھلے تو مریم نواز اپنی کرسی نہیں بچا سکیں گی، فواد چوہدری

سوشل میڈیا سائٹ پر شیئر ایک پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے 18 نشستوں کی بنیاد پر شہباز شریف کو وزیر اعظم بنایا۔

فواد چوہدری کے مطابق شہبازشریف کو اس امید پر وزیراعظم بنایا گیا کہ وہ آصف زرداری کے ساتھ مل کر اسٹیبلشمنٹ کے سیاسی بیانیے کا بوجھ اٹھائیں گے اور بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت کا مداوا ہوگا، لیکن موجودہ سیٹ اپ کا اسٹیبلشمنٹ کو کچھ بھی فائدہ نہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس سیٹ اپ سے نہ سیاست سنبھل رہی ہے نہ معیشت، یہ سیٹ اپ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp