ویمنز ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی

اتوار 21 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کے میچ میں نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دےدی۔

دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے نیپال کو شکست دیتے ہوئے ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

قومی ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت ہوا۔

نیپال کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز اسکور کیے۔

جواب میں پاکستانی ٹیم نے 11.5 اوورز میں ہی 109 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستانی بیٹر گل فیرزہ کی 57 رنز کی شاندار اننگز

پاکستان کی جانب سے گل فیروزہ نے 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس کے علاوہ منیبہ علی نے 46 رنز بنائے جبکہ طوبیٰ حسن ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کو ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بھارت سے شکست ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp